: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کا کانگریس ایس پی اتحاد
امیدواروں کے لئے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لینے کے اعلان کے درمیان وزیر
اعلی اکھلیش یادو نے آج اس یقین کااظہار کیا کہ نیتاجی سماج وادی پارٹی کے
امیدواروں کے حق میں مہم میں ضرور حصہ لیں گے۔
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے آج یہاں کہا کہ مجھے پورا بھروسہ
ہے کہ نیتاجی (ملائم سنگھ
یادو) سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں
مہم میں حصہ لیں گے ۔ یوں تو سماج وادی پارٹی اپنے ہی بل بوتے پر الیکشن
جیتنے کی اہل ہے لیکن جیت کا فرق بڑھانے کے لئے کانگریس سے معاہدہ کیا گیا
ہے۔
وزیر اعلی نے کہاکہ سماج وادی پارٹی حکومت کے ترقیاتی کاموں سے ہی پارتی کی
جیت یقینی ہے لیکن کانگریس کا ساتھ مل جانے سے اتحاد اور بھی آسانی سے
فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔